یہ معصوم بچی اپنے ماموں کے گھر گئ تھی وہاں کزنز کے ساتھ رات کو ہاتھ کی انگلیوں پر مہندی لگائی اور انگلیوں کے سر پر شاپر باندھ کر سو گئ صبح جب اٹھی تو انگلیوں میں حرکت بند ہو چکی تھی۔ جب ڈاکٹر کے پاس لے گئے تو چیک اپ کے بعد پتہ چلا کہ انگلیوں کے سر پر شاپر بندھا ہونے کی وجہ سے خون کی گردش رک گئ تھی اور ٹائم زیادہ ہونے کے وجہ سے انگلیوں کا اپنی حالت میں واپس آنا ناممکن ہو چکا تھا۔ جس سے تیمرگرہ ہسپتال کے ڈاکٹر نے انگلیوں کے سرے کاٹ کر بچی کے ہاتھوں کو مکمل ناکارہ ہونے سے بچا لیا۔
میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں میں خواتین اور بچیوں کو ایسے واقعات سے باخبر رکھیں تاکہ کسی اور والدین کے پھول جیسے بچیوں کو ایسے حادثات سے بچایا جا سکے۔
یہ اہم پیغام خدا را خود بھی پڑھئیے اوردوسرے احباب تک ضرور پہچائیے