وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Admin

 راولپنڈی/ مانیٹرنگ ڈیسک: تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو صوبائی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا۔جیونیوز کے مطابق، عمران خان نے خیبرپختونخوا میں پارٹی صدارت کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور سے واپس لیتے ہوئے جنید اکبر کو نیا صوبائی صدر مقرر کر دیا ہے۔ عمران خان نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو ہدایت دی ہے کہ جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

علاوہ ازیں، عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کے لیے مشاورت کا عمل شروع کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق، علی امین خود چاہتے تھے کہ وہ یہ ذمہ داری اپنے پاس نہ رکھیں اور عمران خان نے انہیں صوبے میں دہشتگردی اور گورننس پر توجہ دینے کی تاکید کی ہے۔دوسری طرف، ذرائع کے مطابق عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے علی امین کو ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے پہلے شیر افضل کو نامزد کیا تھا، تاہم بعد میں ان کی نامزدگی منسوخ کرکے جنید اکبر کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا، جو بلا مقابلہ منتخب ہو گئے

إرسال تعليق