Posts

پی ٹی اے نے ایک بار پھر ملک میں سوشل میڈیا بندش کا عندیہ دے دیا

Admin

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر ملک بھر کے انٹڑنیٹ صارفین کو بری خبر سنا دی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل AAE-1 میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق کیبل خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی آئی ہے، جس سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، عارضی بینڈ وتھ کو سسٹم میں شامل کر دیا گیا ہے۔

Post a Comment