انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار اصل وجہ سامنے آگئی۔

Admin

سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انٹرنیٹ سروسز میں سستی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق خرابی پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی کیبل میں آئی ہے ، جس کے باعث پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر سست روی کا شکار ہیں، سب میرین کیبل میں خرابی کے باث پی ٹی سی ایل صارفین کو انٹرنیٹ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل میں خرابی گزشتہ روز ہوئی، کیبل خرابی کے باعث انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا ہے ، عالمی سطح پر ٹیمیں خرابی دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

Post a Comment