اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا طارق جمیل کے زخمی ہونے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

Admin

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وفاقی دارلحکومت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل زخمی ہوگئے ہیں لیکن اب ان افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی ہے اور یہ افواہیں لغو اور بے بنیاد نکلی ہیں۔
تفصیل کے مطابق فیس بک اور واٹس ایپ کے مختلف گروپوں میں ایک زخمی باریش شخص کی تصویر شیئرکرتے ہوئےذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھاکہ اسلام آباد میں مولانا طارق جمیل پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مولاناطارق جمیل شدید زخمی ہوگئے

Post a Comment